لاہور میں ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین کو مبینہ طور پر سیاحت کے بہانے
لاہور میں ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی دو غیر ملکی خواتین کو مبینہ طور پر سیاحت کے بہانے پاکستان بلا کر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اغوا تشدد جنسی زیادتی اور بھتہ خوری کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے دونوں خواتین کو ایک گھر میں قید رکھا ان پر جسمانی تشدد کیا جنسی زیادتی کی شیشے سے زخمی کیا اور ان سے 15 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 42 کروڑ روپے) کا مطالبہ کیا رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں
پولیس کے مطابق ہالینڈ میں موجود ایک والد کی 15 ہیلپ لائن پر اطلاع کے بعد سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دونوں خواتین کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرا لیا گی
مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں محمد رضا ڈار سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خواتین کو طبی معائنے کے لیے منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا، اجتماعی زیادتی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے
سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ مرکزی ملزم محمد رضا ڈار، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے نواسے ہیں، تاہم اس نسبت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے دیکھتے ہیں اب انصاف کہاں تک اور کیسے ہوتا ہے کیا سی سی ڈی اب ان ایکشن ہوگی؟