ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
پاکستان دفاع ونگ ٹھٹھہ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق، قومی خودمختاری اور دریائے سندھ کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارا پانی، ہماری زندگی ہے۔” یہ صرف ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے مستقبل، زرعی معیشت، قومی سلامتی اور بقا کی بنیاد ہے۔ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے تحت پاکستان کے آبی حقوق مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے مزید کہا کہ یہ پیغام اس غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان اپنے قانونی، آئینی اور قومی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد، باوقار اور پُرعزم ہے، جبکہ دریائے سندھ کے پانی کے بلا تعطل بہاؤ کو ہر حال میں یقینی بنانے کے لیے ہر جائز اور قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے اور پوری پاکستانی قوم قومی مفادات اور ملکی دفاع کے لیے ایک صفحے پر ہیں، اور دشمن کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستانی قوم متحد ہے۔انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ قومی اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوم یکجا ہے۔ پاکستان زندہ بادپاکستان ہمیشہ پائندہ باد 🇵🇰
میرپورخاص (شاھد میمن) *میرپورخاص چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اورموجودہ
نورپور تھل (راجہ نورالٰہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل میں نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شازیہ
ٹھٹھہ (رپورٹ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ پاکستان دفاع ونگ ٹھٹھہ کے چیئرمین سید سعید حسین شاہ الطاف شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی
جیکب آباد (نامه نگار)تحریک لبیک پاکستان پی ایس 1 کی طرف سے جیو نیوز کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا