6

ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی

ٹھٹھہ (رپورٹ)۔ دعا نیوز عبد العزیز شیخ
ٹھٹھہ کی دیہہ سونہرتی میں محکمہ آبپاشی کی زمینوں کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف مقامی رہائشیوں انور حسین گندرو اور عبدالرشید گندرو نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سابق مختیارکار ہیڈکوارٹر عبدالحمید منگریو کے دور میں محکمہ آبپاشی کی آر ڈی 17 تا 18 لنک کینال، دیہہ سونہری کی زمین مبینہ طور پر کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد کو فی ایکڑ پانچ لاکھ روپے کے حساب سے پیشگی رقم لے کر الاٹ کی گئی، جبکہ مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ زمینیں 1984ء میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے مقامی آبادگاروں کو دی گئی تھیں، جن پر وہ آج تک کاشتکاری اور آبادکاری کرتے آرہے ہیں۔احتجاج کرنے والوں انور گندرو اور عبدالرشید گندرو نے الزام عائد کیا کہ بیرونی افراد سے بھاری رقوم وصول کرکے مقامی آبادگاروں کے حقوق سلب کیے گئے ہیں، جبکہ اپنا حق مانگنے والے دیہاتیوں کو مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے اور انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اس معاملے کا شفاف نوٹس لیں، حقائق سامنے لائیں، مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹس کی تحقیقات کرائیں اور متاثرہ آبادگاروں کو انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر مقامی آبادگاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں