4

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ایس ڈی او آبپاشی سب ڈویژن دوڑ کی مبینہ سرپرستی،ریٹائرڈ داروغہ نے کاشتکاروں

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ایس ڈی او آبپاشی سب ڈویژن دوڑ کی مبینہ سرپرستی،ریٹائرڈ داروغہ نے کاشتکاروں کا جینا محال کردیا،پانی کی غیرقانونی بندش،پانی کی فراہمی کے لئے رشوت وصولی،کاشتکاروں کی جانب سے ایس ڈی او اور ریٹائرڈ داروغہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سب ڈویژن دوڑ کے ایس ڈی او کیخلاف کاشتکاروں کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،زرعی پانی کی غیرقانونی بندش اور رشوت کے عوض پانی کی فرہمی کے سبب کاشتکاروں کے لئے فصلیں کاشت کرنا انتہائی دشوار ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق آمرجی نہر سے کاشتکاروں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایس ڈی او کی مبینہ سرپرستی کے سبب ایک ریٹارڈ داروغہ نے رشوت کا بازار گرم کررکھا ہے،چند ماہ قبل ریٹائرڈ ہونے کے باوجود مذکورہ داروغہ کماؤ پوت ہونے کے سبب مختلف بہانوں سے کاشتکاروں کو پریشان کرکے بھاری رشوت وصول کررہا ہے،اور رشوت نہ دینے والے کاشتکاروں کا پانی بند کردیا جاتا ہے یا پانی کی فراہمی کم کردی جاتی ہے،اور کاشتکار فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہیں،ذرائع کے مطابق ایس ڈی او ایری گیشن دوڑ اس داروغہ کی مکمل سرپرستی کررہے ہیں،جسکے سبب کاشتکاروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،کاشتکاروں نے صوبائی وزیر آبپاشی،سیکریٹری آبپاشی،چیف انجینئر،سپرٹنڈنٹ انجینئر اور ایگزیکٹو انجینئر شہید بینظیر آباد سے ایس ڈی او اور ریٹائرڈ داروغہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں