4

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس مہنگے

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس مہنگے داموں فروخت ، شہری پریشان سوئی سدرن گیس کی بندش اور ایل پی جی کی مبینہ مصنوعی مہنگائی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے باوجود کئی مقامات پر گیس سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں شہریوں کے مطابق جہاں سرکاری نرخ فی کلو سستے مقرر کیے گئے ہیں، وہاں بعض دکاندار مہنگے داموں فی کلو تک وصول کر رہے ہیں دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں ایل پی جی مہنگے داموں فراہم کی جا رہی ہے، اس لیے وہ کم قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے دوسری جانب سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھروں میں ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں