نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) جٹ اتحاد پاکستان کے بانی یوسف جٹ, چوہدری ابرار جٹ برولہ، وسیم اکرم جٹ، ندیم اکرم جٹ (نواب شاہ، سندھ)، ابو سفیان جٹ، ماجد علی جٹ، چوہدری کاشف پڈھیار، چوہدری ناصر گھمن، غلام محمد جی ایم جٹ، عبداللّٰہ جٹ، دانیال جٹ، احسن جٹ، حسین جٹ، عبدالرحمن جٹ اور چوہدری سجاد سراجٹ کی جانب سے آل پاکستان جٹ کنونشن، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو کامیابی سے منعقد کروانے پر میزبان چوہدری الیاس جٹ اور چوہدری غلام نبی وینس جٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیاب کنونشن جٹ برادری کے اتحاد، بھائی چارے، محبت اور باہمی احترام کا ایک خوبصورت مظہر ہے ایسے اجتماعات نہ صرف برادری کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں بلکہ نئی نسل کو اپنی شناخت، روایات اور بزرگوں کی جدوجہد سے بھی روشناس کرواتے ہیں۔
ہماری دلی خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے بڑے اور چھوٹے پروگرام مسلسل منعقد ہوتے رہیں تاکہ پاکستان بھر کے جٹ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنی برادری اور انسانیت کی خدمت کے لیے مل جل کر کام کریں۔
آئیں، ہم سب ذاتی اختلافات، انا اور غلط فہمیوں کو پسِ پشت ڈال کر محبت، اخلاص اور احترام کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اتحاد میں ہی طاقت ہے، اور جب ہم ایک ہوں گے تو نہ صرف اپنی برادری بلکہ پورے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور یکجہتی کا مضبوط پیغام دے سکیں گے۔