7

*’تمہاری وجہ سے میں ذلیل ہوئی‘: بیوی نے سب کے سامنے نیتن یاہو کی کلاس لے لی*

*’تمہاری وجہ سے میں ذلیل ہوئی‘: بیوی نے سب کے سامنے نیتن یاہو کی کلاس لے لی*

یروشلم کے ٹیڈی اسٹیڈیم میں مکابیہ گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بدانتظامی کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو نے اپنے شوہر اور ان کے اسٹاف پر غصہ نکال دیا۔ اس واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی خود اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے۔

مکابیہ گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سارا نیتن یاہو وی آئی پی حصے میں پہنچیں تو ان کے پاؤں پر کسی کا پاؤں آیا، جس پر وہ برہم ہوگئیں۔ اس کے بعد وہ غصے میں بھری وی آئی پی لاؤنج پہنچیں، جہاں بینجمن نیتن یاہو اور ان کا اسٹاف موجود تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سارا نیتن یاہو نے لاؤنج میں داخل ہوتے ہی سب کے سامنے بلند آواز میں اپنے شوہر کو مخاطب کیا اور کہا کہ ’تمہاری وجہ سے میں یہاں لوگوں سے لڑتی پھر رہی ہوں، تم نے مجھے ان سے لڑنے پر مجبور کیا ۔‘

یہ کہہ کر وہ اسرائیلی وزیراعظم کے اسٹاف کی طرف پلٹیں اور انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں کو میری دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں