5

*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*

*لاہور: ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کے ساتھ مبینہ ز.یا.د.تی، لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب*

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کو مبینہ طور پر ز.یا.د.تی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان سے لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے متاثرہ خواتین سے بیرون ملک دوستی کی اور انہیں پاکستان بلا لیا۔

ایف آئی آر کے متن میں تحریر کیا گیا کہ 29 جون کو دونوں خواتین لاہور پہنچیں، ملزم دونوں خواتین کو ڈیفنس میں واقع گھر میں لے گیا۔

اس میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ ایک خاتون سے ز.یا.د.تی کی کوشش کی گئی جبکہ دوسری خاتون کو تین ملزمان نے ز.یا.د.تی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق خواتین کا بیرون ملک رابطہ کروا کر ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان مانگا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں