نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) نواب شاہ اور دوڑ میں ایل پی جی مافیا بے لگام، گیس 400 روپے فی کلو فروخت، شہری پریشان سوئی سدرن گیس کی بندش اور ایل پی جی کی مبینہ مصنوعی مہنگائی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے باوجود نواب شاہ اور دوڑ میں کئی مقامات پر گیس سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں شہریوں کے مطابق جہاں سرکاری نرخ 242 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں، وہاں بعض دکاندار 400 روپے فی کلو تک وصول کر رہے ہیں دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں ایل پی جی مہنگے داموں فراہم کی جا رہی ہے، اس لیے وہ کم قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے دوسری جانب سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث ہوٹل مالکان ایل پی جی سلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں ان کا کہنا ہے کہ بڑھتے اخراجات کے باعث کھانے پینےیں کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، تاہم شہریوں کا الزام ہے کہ کئی ہوٹلوں نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]