نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
معروف سوشل ورکر محمد حذیفہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور تھل میں سینئر ڈاکٹر فیصل عطا اعوان سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہر اور گردونواح کے عوام کو درپیش صحت کے مسائل اور مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر محمد حذیفہ نے ڈاکٹر فیصل عطا اعوان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عوامی خدمت کے جذبے اور طبی شعبے میں نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فیصل عطا اعوان نہایت دیانت داری، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر صاحب کا ہمدردانہ رویہ، بروقت علاج اور بہترین طبی رہنمائی علاقے کے عوام کے لیے قابلِ قدر نعمت ہے۔
ڈاکٹر فیصل عطا اعوان نے اس موقع پر کہا کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور تھل میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ہر مریض کو بلاامتیاز بہترین علاج فراہم کیا جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]