پولیس ہیڈکوارٹرز دیر بالا میں تقریب انعامات کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔
دیر بالا(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرز دیر بالا میں ایک پروقار تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (پی ایس پی) نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ پولیس فورس کے جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں، جن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اعزازات کا مقصد اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور دیگر جوانوں کو بھی جذبۂ خدمت اور فرض شناسی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے کی ترغیب دینا ہے۔