6

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی عشائیہ تقریب میں شرکت۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کی عشائیہ تقریب میں شرکت۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیدال خان نے اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کی جانب سے منعقدہ عشائیہ تقریب میں شرکت کی۔تقریب کی میزبانی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سی ڈی سی عقیل احمد ناصر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کی۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری حکام، کاروباری شخصیات، کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان، مالیاتی ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کے دوران شرکاء نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال، کیپٹل مارکیٹس کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور پائیدار اقتصادی نمو کے لیے مالیاتی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں شفافیت، مؤثر نظام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ کے لیے سی ڈی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مضبوط مالیاتی ادارے ملک کی اقتصادی استحکام اور قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء سے ملاقاتیں بھی کیں اور اس امر پر زور دیا کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔عشائیہ تقریب نے پالیسی سازوں، اراکین پارلیمنٹ، کارپوریٹ رہنماؤں اور مختلف شعبوں سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کو باہمی روابط مضبوط بنانے اور قومی اقتصادی اہمیت کے حامل امور پر تعمیری مکالمے کا مؤثر موقع فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں