9

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سنی علماء کونسل کی جانب سے آج باندھی میں احتجاجی دھرنا دیا جائے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) سنی علماء کونسل کی جانب سے آج باندھی میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا سنی علماء کونسل ضلع نوابشاہ کے مرکزی رہنماؤں قاری محمد حنیف عثمانی، علامہ محمد عامر فاروقی، قاری محمد منیر احمد حقانی، مولانا علی حیدر شاہ اور قاری ناصر فاروقی نے اسماعیل مسجد فارسی باغ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باندھی اور 68 موری میں پیش آنے والے مبینہ گستاخی کے دلخراش واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا انہوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور بارہا یقین دہانیوں کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر یکم جولائی بروز بدھ (آج) شام 05 بجے مورو روڈ (نزد الائیڈ بینک باندھی) پر دیا جائے گا جس میں ضلع بھر سے قافلے شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر مورو روڈ دھرنے کے باوجود ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو اس احتجاجی تحریک کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے امن کمیٹیوں اور علماء کو بارہا یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گامگر اب ثابت ہو چکا ہے کہ وہ دعوے محض وقت گزاری اور معاملے کو دبانے کی کوشش تھے ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کے قائل نہیں اسی لئے بار بار انتظامیہ سے رجوع کیا لیکن انتظامیہ کی پراسرار خاموشی اور سستی نے ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا ہے باندھی دھرنا پہلا مرحلہ ہے پریس کانفرنس کے آخر میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر اب بھی مصلحت پسندی سے کام لیا گیا اور ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو یہ دھرنا پورے ضلع کو جام کر دے گا اور اگلا لائحہ عمل اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں