نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)آل سنی تعزیدار کمیٹی سٹی نواب شاہ کے زیر اہتمام یادِ شہدائے کربلا کے عنوان سے عظیم الشان محفلِ نعت کا انعقادآل سنی تعزیدار کمیٹی سٹی نواب شاہ کے زیر اہتمام 12 محرم الحرام کے بابرکت موقع پر “محفلِ نعت رسولِ مقبول ﷺ و سلام یا حسینؑ” بعنوان “یادِ شہدائے کربلا” انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں شہر بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ، تعزیداران، علماء کرام، نعت خواں حضرات، سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔محفل سے ممتاز عالمِ دین حضرت غازی ولایت علی علوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے واقعۂ کربلا کے پیغام، حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں، اتحادِ امت، محبتِ اہلِ بیتؑ اور سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت مدلل اور ایمان افروز گفتگو کی۔اس موقع پر شہر کے معروف نعت خواں رسول نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے دلنشین ہدیۂ نعت پیش کیا، جبکہ حاضرین نے سلام یا حسینؑ پیش کرکے شہدائے کربلا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔محفل میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری سندھ شاہ رخ قریشی، ڈویژنل صدر تصور الحسن صدیقی، سینئر نائب صدر اسامہ آرائیں اور صحافی ایوب نربان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر آل سنی تعزیدار کمیٹی سٹی نواب شاہ کی جانب سے تمام معزز مہمانوں، علماء کرام، صحافی حضرات اور شرکاء کی عزت افزائی کرتے ہوئے سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور پھولوں کے ہار پیش کیے گئے۔ مقررین نے اس کامیاب اور منظم روحانی اجتماع پر کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایسے پروگراموں کو فروغِ عشقِ رسول ﷺ، محبتِ اہلِ بیتؑ، قومی یکجہتی اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]