ہارون آباد (سٹی رپورٹر)میں مرکزی انجمن تاجران، سول سوسائٹی، مختلف پریس کلبز اور شہریوں کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جیو نیوز کے خلاف قانونی کارروائی اور چینل کی نشریات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ہارون آباد میں جیو نیوز کے خلاف مرکزی انجمن تاجران، سول سوسائٹی، مختلف پریس کلبز، سماجی تنظیموں، تاجر برادری اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور جیو نیوز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ جیو نیوز کی حالیہ نشریات سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے حکومت، پیمرا اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے چینل کی نشریات بند کی جائیں۔
مظاہرین نے کہا کہ آزادیٔ صحافت اپنی جگہ، لیکن کسی بھی میڈیا ادارے کو عوام کے مذہبی اور قومی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ احتجاج کے اختتام پر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور خبردار کیا گیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے سیکرٹری اطلاعات سعود فاروق چغتائی نے تنظیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹی تھانے میں درخواست جمع کروائی، جس میں جیو نیوز کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ڈویژنل
اسلام آباد (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور سینئر صحافی، ایڈیٹر روزنامہ بیتاب اور ایگزیکٹو ممبر
ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ آصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی
ہارون آباد (حافظ ثاقب) تاجر رہنما راجہ آصف محمود جنجوعہ۔ملک محمد ریاض خلجی نے عالمی منڈی میں
ہارون آباد (زاہد حسین انجم) تحصیل انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر ہاررون آباد ایمرجنسی ریسکیو