*کراچی دہشت گرد حملے میں شہید رینجرز جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا*
کراچی: شہر قائد میں دہشت گرد حملے میں شہید پاکستان رینجرز (سندھ) کے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
شہدا کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، شہداء کے لواحقین اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔