9

ایک تڑپتی ماں کی چیخ و پکار

ایک تڑپتی ماں کی چیخ و پکار
میرا بیٹا گناہ گار تھا تو مجھے ثبوت دو میں چپ کر جاؤں گی ورنہ میں چیختی رہونگی ۔۔۔ منتہا کیس کے مرکزی کردار ارسلان کی ماں کی دہائیاں ۔۔۔ میں بھی ماں ہوں مجھے بچی کی موت کا غم بھی ہے اور میں اسکی ماں کا درد محسوس کر سکتی ہوں مگر 25 سال میں میرے بیٹے کی کبھی ایک بھی شکایت نہ آئی اسے ایک سازش کے تحت پیسے لیکر مجرم بنایا گیا ہے مجھے حکومت، پولیس والے اور پوری قوم ایک سوال کا جواب دے کہ کیا دکان کا مالک اسکا بیٹا اور دوسرے ملازم اندھے تھے کہ دکان کے اندر ایک بچی آئی اور میرا بیٹا اسے اٹھا کر اوپر لے گیا کسی کو پتہ نہ چلا ۔کسی ایک نے تو دیکھا ہو گا اس نے مالک کو کیوں نہ بتایا ، دکان سے کوئی ایک ٹافی اٹھا لے تو انہیں پتہ چل جاتا ہے لیکن ایک بچی کو کوئی اٹھا کر دکان کے اندر بنی سیڑھیوں سے اوپر لے گیا ، جو بھی مجرم ہے وہ کافی دیر اوپر رہا ہو گا ۔کیا کسی نے ایک نوکر کی غیر موجودگی کو نوٹ نہیں کیا جبکہ مالک سے اجازت لیے بغیر کوئی نوکر چھوٹا پیشاب کرنے بھی نہیں جا سکتا یہ ملی بھگت ہے یہ سازش ہے میرا بیٹا غریب تھا کمزور تھا اس لیے سارا الزام اس پر ڈال دیا گیا اور اصل مجر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں