5

ہسپتال ڈائریکٹر کا محرم الحرام کے پیش نظر ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ۔

ہسپتال ڈائریکٹر کا محرم الحرام کے پیش نظر ہسپتال ایمرجنسی کا دورہ۔

اس موقع پر شعبہ ایمرجنسی میں دی جانے والی سہولیات پر ہسپتال ڈائریکٹر کو بریفنگ دی گئی۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے محرم الحرام کی تعطیلات کے پیش نظر صحت سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا۔ہسپتال ڈائریکٹر نے منیجر ایمرجنسی کے ہمراہ میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔شعبہ ایمرجنسی میں دی جانے والی سہولیات پر ہسپتال ڈائریکٹر کو بریفنگ دی گئی ۔باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران عوام کو ایمرجنسی طبی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جارہی ہیں۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں