6

سکھر سید آل ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی ناظرین کو کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو

سکھر سید آل ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی نصیر زیدی ناظرین کو کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو
سکھر: روہڑی تعلقہ بار کے صدر غلام نبی چڈھڑ، جنرل سیکریٹری جے کمار اور دیگر عہدیداران کی جانب سے شہدائے کربلا کی یاد میں نیاز لنگر کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سکھر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ نور حسن ملک، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر علی احمد پٹھان، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ذوالفقار علی ملانو، ہمایوں شیخ، وکیل کنال کمار اور دیگر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر وکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کے تمام سماجی مسائل کا حل امام حسینؑ کے دیے گئے پیغام میں پوشیدہ ہے۔ کربلا ہمیں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایثار اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا ایک بہترین عمل ہے۔ شعور انسان کو ایک دوسرے کا احترام کرنا سکھاتا ہے جبکہ ادب اور حسنِ اخلاق نہایت عمدہ اوصاف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں