November 29, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی نئوکوٹ کے رہائشی سیٹھ ہریش کمار مہیشوری کی گمشدگی پر لال مالہی کا اظہارِ تشویش، فوری بازیابی کا مطالبہ

IMG-20260623-WA0176

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
نئوکوٹ کے رہائشی سیٹھ ہریش کمار مہیشوری کی گمشدگی پر لال مالہی کا اظہارِ تشویش، فوری بازیابی کا مطالبہ
نئوکوٹ کے رہائشی اور ہندو برادری کی معزز شخصیت سیٹھ ہریش کمار مہیشوری کی گزشتہ رات سے پراسرار گمشدگی پر سابق رکن قومی اسمبلی لال مالہی نے شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں لال مالہی نے کہا کہ سیٹھ ہریش کمار مہیشوری کی گمشدگی کے باعث ہندو برادری میں شدید بے چینی اور خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال ان کا سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔
لال مالہی نے حکومت سندھ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے اور سیٹھ ہریش کمار مہیشوری کی محفوظ بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے اور اس نوعیت کے واقعات اقلیتوں میں عدم تحفظ کے احساس کو مزید گہرا کرتے ہیں۔
سابق ایم این اے نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے جلد از جلد سیٹھ ہریش کمار مہیشوری کو بازیاب کرا کے ان کے اہل خانہ اور برادری کی تشویش کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مغوی کی فوری بازیابی میں ناکام رہے تو ہر سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

You may have missed