November 29, 2026

بہاولنگرہارون آباد/(نمائندگان)میں محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کی فضا بر قرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ

Screenshot_2026-06-22_202356.515

بہاولنگرہارون آباد/(نمائندگان)میں محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کی فضا بر قرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوبہاولنگر محمد عمران اور ڈی سی بہاولنگر کی قیادت میں فلیگ مارچ کا انعقادکیا گیا،فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں نے بھی شرکت کی۔فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عوام ضلع میں بھائی چارے اور امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔ مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ترجمان پولیس ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر

You may have missed