*محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امریکا سے معاہدے کی صورتحال پر گفتگو*
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی جس میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق محسن نقوی کی ایران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، بعد ازاں تہران میں دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے چیف مذاکرات کار اور وزیر خارجہ عباس عراقچی آج رات سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے، جہاں وہ فریقِ ثانی سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔