7

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن تھانہ قاضی احمد پولیس کی کاروائی، اشتہاری و خطرناک ملزم شعیب عرف اشرف عرف ڈان گرفتار، بھاری تعداد میں سپاری Z21 گٹکا برآمد، مقدمہ درج ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب سمیر نور چنہ صاحب کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف “زیرو ٹالرنس پالیسی” کے تحت ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایس پی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ قاضی احمد پولیس نے دوران گشت ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اشتہاری و خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او قاضی احمد اور اس کی ٹیم اے ایس آئی ایاز علی پنہور نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم شعیب عرف اشرف عرف ڈان ولد وزیر کھوسو*کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے Z21 گٹکا کے 10 پیکٹ برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
ملزم کے خلاف تھانہ قاضی احمد میں *مقدمہ نمبر -249/2026 دفعات 4/8 سندھ گٹکا مین پڑی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم شعیب عرف ڈان انتہائی خطرناک اور ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ ہے۔ اس کے خلاف تھانہ قاضی احمد میں پہلے سے 8 مقدمات درج ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
مقدمہ نمبر 04/2017 دفعہ 395 PPC مقدمہ نمبر 313/2019 دفعہ 5 Gambling Act مقدمہ نمبر 147/2021 دفعات 324-353-224-225-147-148 PPC مقدمہ نمبر 148/2021 دفعہ 9C CNSA مقدمہ نمبر 164/2021 دفعات 399-402 PPC مقدمہ نمبر 09/2023 دفعہ 365B PPC مقدمہ نمبر 45/2023 دفعات 504-337Hii-147-148 PPC مقدمہ نمبر 207/2026 دفعات 324-353-398-401 PPC ایس ایس پی سمیر نور چنہ صاحب نے ایس ایچ او قاضی احمد اور اے ایس آئی ایاز علی پنہور اور تھانہ قاضی احمد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ شہید بینظیر آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ قانون کی بالادستی ہر صورت قائم کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں