40

*ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے انتخابات میں منتخب عہدیداران کو مبارکباد، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*

*ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے انتخابات میں منتخب عہدیداران کو مبارکباد، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*

*ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے سال28 – 2026 کے انتخابات میں پاک پینل کی کلین سویپ*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور کراچی پریس کلب کے ممبر جاوید صدیقی نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں منعقدہ انتخابات میں پاک پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے پر تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ھے۔ نتائج کے مطابق دانش شکیل صدر، طالب حیدر ملک نائب صدر، فرحان سومرو خازن، محمد یوسف جنرل سیکرٹری اور ایم حسنین جعفری جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ مجلسِ عاملہ کے لیے رشید چانڈیو، محمد عبدالعظیم، قاسم رئیس، عادل توقیر، ذوالفقار علی، بلال حیدر نیازی اور محمد وسیم کامیاب قرار پانے والوں سے امید ظاہر کی ھے کہ اپنی پیشہ ورانہ منصب اور صلاحیت کو مزید نکھارتے ہوئے فیلڈ میں موجود نیوز کمیرہ مینوں کے امور کی حوصلہ افزائی میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔ انھوں نے ایسوی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کی نومنتخب قیادت سے امید ظاہر کی کہ وہ صحافتی برادری بالخصوص کیمرہ جرنلسٹس کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ خدمات کے فروغ اور صحافتی اقدار کے استحکام کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں