9

بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی میں علی شیر چوہان چوہان کی جانب سے

بیو رو چیف و ہا ڑ ی
میلسی میں علی شیر چوہان چوہان کی جانب سے پنجاب ٹی وی نیوز کے نو منتخب تحصیل رپورٹر محمد امین سعیدی کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے محمد امین سعیدی کو مالا پہنا کر مبارکباد پیش کی اور صحافتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔:
تقریب میں خادم حسین کھمان، محمد طارق اربی، مہر جمشید، محمد رضا، فلک شیر چوہان، جعفر چوہان، مہر ممتاز اور میاں زیب چوغطہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محمد امین سعیدی کی بطور تحصیل رپورٹر تقرری علاقے کے لیے اعزاز ہے۔ تقریب کے میزبان علی شیر چوہان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ قلم کی حوصلہ افزائی معاشرے کی مثبت روایت ہے۔ شرکاء نے محمد امین سعیدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں