سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید۔ غیر حسی۔ زیدی۔ سکھر: اسمال ٹریڈرز سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن اور پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے سینئر کیمرا مین اشفاق احمد کھوسو کے دفتر پہنچ کر ان کے خالو شعبان کھوسو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔حاجی محمد جاوید میمن اور ڈاکٹر سعید اعوان نے اشفاق احمد کھوسو اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر سینئر صحافی فرید احمد سومرو بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]