نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محرم الحرام کے موقع پر شہید بینظیر آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات
30 مجالس اور جام داتار کی حدود میں تاریخی ماتمی جلوس، ایس پی سمیر نور چنہ کی ہدایت پر ہائی الرٹ ضلع شہید بینظیر آباد میں محرم الحرام کے موقع پر 30 مجالس اور تھانہ جام داتار کی حدود میں سالانہ تاریخی ماتمی جلوس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر تمام مجالس اور جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام کا تقدس اور امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔تمام مجالس و جلوس کے مقامات پر تعینات نفری کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے تاکہ کوئی بھی مشکوک شخص یا چیز اندر نہ جا سکے۔تمام جلوس کے روٹس اور مجالس کے اطراف سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔پولیس کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کو مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی شرپسند عنصر کی حرکت کو فوری ناکام بنایا جا سکے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی ریزرو پلٹون کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ فوری ریسپانس دیا جا سکے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا کہ “محرم الحرام کے دوران امن و بھائی چارہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہید بینظیر آباد پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
عقیل انجم اعوان — صحافت، قلم اور وقار کا درخشاں سفر خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
*ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے انتخابات میں منتخب عہدیداران کو مبارکباد، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی*
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف
سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید۔ غیر حسی۔ زیدی۔ سکھر: اسمال ٹریڈرز سکھر کے صدر حاجی محمد
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محرم الحرام کے موقع پر شہید بینظیر آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات