8

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)مددگار 15 پولیس نوابشاہ نے لاپتہ ہونے والے 2 معصوم کزنز کو چند

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)مددگار 15 پولیس نوابشاہ نے لاپتہ ہونے والے 2 معصوم کزنز کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیاشہید بینظیر آباد پولیس کی عوام کی خدمت اور بچھڑوں کو ملانے کی روایت ایک بار پھر قائم رہی۔ مددگار 15 پولیس نوابشاہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے 2 معصوم بچوں کو بحفاظت بازیاب کر کے ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد یوسف ولد ضمیر آریجو اور منصف ولد مرتضی لغاری دونوں کزن اچانک گھر سے لاپتہ ہو گئے۔ بچوں کے اچانک غائب ہونے پر والدین پریشان ہو کر مددگار 15 پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پورے ضلع پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ معصوم بچوں کی بازیابی کو اولین ترجیح دی جائے اور انہیں باحفاظت والدین کے حوالے کیا جائے۔ایس ایس پی کے احکامات پر مددگار 15 پولیس نوابشاہ نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر دونوں معصوم بچوں کو ڈھونڈ کر بحفاظت بازیاب کر لیا۔بازیابی کے بعد بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ اپنے جگر کے ٹکڑوں کو صحیح سلامت دیکھ کر بچوں کے والد ضمیر ولد غلام قادر آریجو کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ انہوں نے ایس پی صاحب اور مددگار 15 پولیس ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ “پولیس نے وقت پر کاروائی کر کے ہماری زندگیاں بچا لیں”۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے مددگار 15 پولیس نوابشاہ کی فوری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “شہید بینظیر آباد پولیس عوام کی محافظ ہے۔ بچوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری 15 پر اطلاع دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں