جھنگ
”ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کے عہدیداران اور ممبران نے ممتاز ماہرِ تعلیم، قانون دان، ریٹائرڈ پرنسپل، سماجی رہنما اور جم خانہ کلب جھنگ کے معزز ممبر پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نول ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کا سرپرستِ اعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے“ اپنے مشترکہ بیان میں عہدیداران و ممبران نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نول کی علمی، تعلیمی، قانونی اور سماجی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے شعبۂ تعلیم میں بطور پرنسپل اور ماہرِ تعلیم گراں قدر خدمات سرانجام دیتے ہوئے ہزاروں طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بطور ایڈووکیٹ انہوں نے قانونی شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جبکہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں ان کی خدمات ہمیشہ نمایاں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نول نہ صرف تعلیمی حلقوں میں بلکہ سماجی، ادبی اور عوامی سطح پر بھی ایک باوقار اور معتبر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ جم خانہ کلب جھنگ کے فعال ممبر کی حیثیت سے بھی انہوں نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔عہدیداران و ممبران نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نول کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ مزید ترقی کرے گا اور صحافی برادری کی فلاح، پیشہ ورانہ بہتری، صحافتی اقدار کے فروغ اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا ڈسٹرکٹ چناب پریس کلب جھنگ کے تمام عہدیداران و ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری نول کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی، صحت، درازیٔ عمر اور مزید قومی و سماجی خدمات کے لیے دُعا کی۔
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا لبنان معاہدے پر بیان
ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ جمعیت علماء اسلام یونٹ سونڈا کا دستوری عمومی اجلاس منعقد
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر