نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور مجالس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔نورپورتھل۔رنگپوربگھور۔جمالی بلوچاں۔جوڑاکلاں۔آدھی کوٹ چن وڑھی پناہ خیل۔پلواں اور دیگر مواضعات میں ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے جو روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور ڈی ایس پی نورپور نے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس، ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ، ٹریفک پولیس، پٹرولنگ پولیس ریسکیو1122 ،محکمہ ہیلتھ سپیشل برانچ، دفاتر عملہ، وولنٹیرز اور تمام دیگر محکموں کے افسران و ملازمین، ضلعی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹ،ستھرا پنجاب کے ورکر۔ تمام مکاتب فکر کے رہنما، امن کمیٹی تمام میڈیا نمائندگان جنہوں نے اس دوران بہت اہم کردار ادا کیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
*اس کے علاوہ تحصیل نورپور کی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے*۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]