5

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا کہ ریسکیو عملہ یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہا۔ ریسکیو عملہ کے ہمراہ ریسکیو رضاکاروں نے خوشاب سٹی میں داروغانوالا دارا،محلہ سید رسولیاں، اور محلہ شیرازیاں والا، جوہرآباد سٹی میں نسیم کالونی،رحمان کالونی اور بلاک نمبر 1،تحصیل قائدآباد میں اتراء،چن،مٹھہ ٹوانہ اور آدھی کوٹ، تحصیل نورپور تھل میں محلہ حسین آباد،وڑھی پناہ خیل،جمالی بلوچاں،رنگپور بگھور،جوڑاں کلاں جبکہ تحصیل نوشہرہ میں جابہ و دیگر مقامات پر جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سر انجام دیں۔ زنجیر زنی میں ٹوٹل 904 عزاداروں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔ 888 عزاداروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 16 عزاداروں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر 118 کے قریب ریسکیو اہلکار، 53 ریسکیو رضاکار،16 ایمرجنسی وہیکلز اور 35 ریسکیو موٹر بائیک نے جلوسوں کے ہمراہ بروقت میڈیکل کوریج فراہم کرنے کے لئے تعینات رہتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں