میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )میلسی کے معروف صحافی محمد قاسم ریاض اور شیخ محمد یاسین نواز مبارک نے ڈاکٹر محمد سلمان مجید کو فریضہ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج اسلام کا ایک عظیم رکن اور بند? مومن کی زندگی کا یادگار روحانی سفر ہے، جو انسان کے ایمان، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مزید مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد سلمان مجید نے ہمیشہ طبی سماجی اور فلاحی میدانوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے مقدس گھر کی حاضری کی سعادت عطا فرما کر خصوصی کرم نوازی فرمائی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ان کا حج مبرور،فرمائے، انہیں دین و دنیا کی بے شمار نعمتوں سے نوازے اور وطن واپسی پر ان کے لیے خیر و برکت کے نئے دروازے کھول دے۔محمد قاسم ریاض اور شیخ محمد یاسین نواز مبارک نے مزید کہا کہ حرمین شریفین میں امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی دعائیں یقیناً بارگاہِ الٰہی میں شرفِ قبولیت پائیں گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]