15

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ مال میلسی نے آبیانہ کی صد فیصد

میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ مال میلسی نے آبیانہ کی صد فیصد وصولی کے لیے شکنجہ تیار کر لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی سربراہی میں تحصیلدار، گرداور (قانگو) اور پٹواریوں پر مشتمل ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہو گئی ہیں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے تحصیلدار اور محکمہ مال کے دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ تحصیل کے مختلف مواضعات کا دورہ کیا اور پٹواریوں کو موقع پر موجود رہ کر آبیانہ کے واجبات جمع کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبیانہ کی وصولی میں کسی قسم کی سستی یا رعایت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، جو زمیندار یا کاشتکار بار بار یاد دہانی کے باوجود سرکاری واجبات (آبیانہ) ادا کرنے سے قاصر رہے، ان کے خلاف لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فیلڈ میں موجود ٹیموں کو ہدف دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر تمام بقایاجات فوری طور پر وصول کریں۔محکمہ مال کی اس ہنگامی مہم کے دوران پٹواریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ فیلڈ میں چوپالوں اور ڈیروں پر جا کر زمینداروں سے ملاقاتیں کریں اور آبیانہ کے سرکاری چالان موقع پر ہی کلیئر کروائیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون پوری طاقت سے حرکت میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں