13

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خوشاب ڈاکٹر ارم اقبال نے

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع خوشاب ڈاکٹر ارم اقبال نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپور تھل کا خصوصی دورہ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کو اسسٹنٹ پروفیسر سے ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ارم اقبال نے کہا کہ پرنسپل کی یہ ترقی ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، محنت، تدریسی خدمات اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے انتھک کاوشوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف نے اپنی صلاحیتوں، قائدانہ کردار اور تعلیمی میدان میں شاندار خدمات کے ذریعے ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے ہوئے ادارے کو مزید تعلیمی کامیابیوں سے ہمکنار کریں گے اور اساتذہ و طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب قابل اور محنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ دریں اثناء
کالج کے اساتذہ کرام اور عملے نے بھی پرنسپل کو ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں