12

ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری کا رورل ہیلتھ سینٹر ور کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ –

    ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ

    اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری کا رورل ہیلتھ سینٹر ور کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ –

    ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری سورٹھ مظہر نے رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) ور کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے فیمیل وارڈ، میل وارڈ، اے آر وی سیکشن، ای پی آئی سینٹر، اے این سی و پی این سی وارڈز، لیبر روم اور ڈسپنسری کا معائنہ کیا، اس موقع پر ادویات اور ویکسین کے دستیاب ذخیرے کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی حاضری بھی چیک کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے صحت مرکز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔دورے کا مقصد صحت مرکز میں جاری طبی خدمات، ادویات اور ویکسین کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانا تھا تاکہ عوام کو بلا تعطل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں