12

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قانونی امور اور عدالتی مقدمات

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قانونی امور اور عدالتی مقدمات میں مؤثر نمائندگی کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے چار ممتاز وکلاء کو اپنے پینل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اس پینل میں ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک سیف الرحمان جسرا کا نام بھی شامل ہے جن کا تعلق ضلع خوشاب کے گاوں پیلووینس سے ہے۔ تفصیل کے مطابق
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجنل انٹرویو کمیٹی لاہور کی سفارشات کی روشنی میں درج ذیل وکلاء کو ایف بی آر کے پینل پر نامزد کیا گیا ہے: ان میں بیرسٹر شہرزاد شہریار،
ملک سیف الرحمٰن جسرا،
مصطفیٰ خالد اور
مس رابعہ رشید کے نام شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نامزد وکلاء کو ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، تجربے اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف عدالتوں میں ایف بی آر کی جانب سے مقدمات کی پیروی کے لیے ذمہ داریاں سونپی جا سکیں گی۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ پینل وکلاء کی تقرری، کارکردگی کا جائزہ، ڈی نوٹیفکیشن اور دیگر متعلقہ امور ادارے کی منظور شدہ پالیسی، ایس او پیز اور جاری کردہ ہدایات کے مطابق انجام پائیں گے۔ مزید برآں، پینل پر شامل وکلاء ایف بی آر یا اس کے ماتحت اداروں کے خلاف کسی مقدمے میں پیش ہونے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
قانونی حلقوں نے ایف بی آر کے اس اقدام کو ادارے کے قانونی معاملات کو مزید مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں