11

ٹھٹہ:( رپورٹ ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ کینجھر جھیل میں محکمہ فشریز اور بینظیر بھٹو

ٹھٹہ:( رپورٹ ) دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
کینجھر جھیل میں محکمہ فشریز اور بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (BBSHRRDB) کے تعاون سے منعقدہ دو ماہ کے تربیتی کورس “ماڈرن پریکٹسز اِن فش ہیچری مینجمنٹ” کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی جی فشریز ان لینڈ ڈاکٹر عبداللطیف کورائی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
ٹرینرز نواب سجاد لاڑک اور حمیر قاضی نے تربیتی پروگرام پر بریفنگ دی، جبکہ پروگرام ڈائریکٹر عبدالمجید دھامراہ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر مخدوم محمد حسین نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر عبداللطیف کورائی نے کہا کہ ایسے کورسز نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور فشریز کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کے سی این کے صدر انیس ہیلیو، جنرل سیکریٹری ارشاد علی گندرو، محمد ابراہیم گندرو، غلام نبی بیلائی اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں