*کبیروالا: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون اور بچی سمیت 3 افراد جاں بحق*
پنجاب کے شہر کبیروالا میں بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کبیروالا میں خانیوال روڈ پر پیش آیا جہاں ایک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار خاتون ، مرد اور 2 سالہ بچی جان کی بازی ہار بیٹھے۔