*پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیت ہیں، ان رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی: ٹرمپ*
صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے ایران سے ڈیل میں بہت مدد دی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم آدمی ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم بھی عظیم ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوب صورت بات ہے۔ پاکستانی قیادت ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کو جانتی تھی۔