14

ٹھٹہ (رپورٹ) عبدالعزیز شیخ ضلع ٹھٹہ میں چوریو ں کا سلسلہ تھم نہ سکا، گاؤں پیارو جاکھرو کے قریب درگاہ ستیوں کے نزدیک ایک کریانہ دکان اور مسجد

ٹھٹہ (رپورٹ) عبدالعزیز شیخ
ضلع ٹھٹہ میں چوریو
ں کا سلسلہ تھم نہ سکا، گاؤں پیارو جاکھرو کے قریب درگاہ ستیوں کے نزدیک ایک کریانہ دکان اور مسجد میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برادیو جاکھرو نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی گاؤں پیارو جاکھرو، درگاہ ستیوں کے قریب ایک دکان ہے جو انہوں نے موسیٰ جوکھیو کو کرائے پر دی ہوئی تھی۔ گزشتہ رات موسیٰ جوکھیو کے بھائی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اسے خون کی قے آنے لگی، جس پر موسیٰ جوکھیو اسے علاج کے لیے سول اسپتال مکلی لے گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکان کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور دکان میں موجود 20 ہزار روپے نقد رقم، ایک کانٹا، ایک پنکھا، ایک بیٹری اور کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں چوری کرکے لے گئے۔برادیو جاکھرو کے مطابق چوروں نے دکان کے ساتھ موجود مسجد کو بھی نہیں بخشا۔ چور مسجد سے ایک پنکھا، ایک مائیک اور ایک بیٹری چوری کرکے لے گئے، جبکہ مسجد کے میناروں کو نقصان پہنچا کر ان پر نصب لاؤڈ اسپیکر بھی اتار کر لے گئے۔انہوں نے کہا کہ دکان میں چوری کرکے چوروں نے ان کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے، تاہم مسجد کے میناروں کو نقصان پہنچا کر لاؤڈ اسپیکر چوری کرنا زیادہ افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے کیونکہ یہ ایک مذہبی مقام کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔برادیو جاکھرو نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی ٹھٹہ اور ایس ایچ او ٹھٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، چوروں کو گرفتار کرکے دکان اور مسجد سے چوری ہونے والا سامان برآمد کیا جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں