گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا فیاض خان تنولی کے گھر امد۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ دورہ فیاض احمد خان تنولی کی دعوت پر کیا۔
مانسہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی خان آف پھلڑہ فیاض احمد خان تنولی کے گھر تشریف لائے ان کے ہمراہ صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر صوبائی جنرل سیکرٹری ،شجاع سالم خان عرف شازی خان جنرل سیکرٹری و دیگر صوبائی قیادت بھی موجود تھی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ دورہ خان آف پھلڑہ فیاض احمد خان تنولی کی دعوت پر کیا اور ایڈووکیٹ رئیسہ خان تنولی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ایڈوکیٹ رئیسہ خان تنولی جو فیاض احمد خان کی صاحبزادی ہیں انہوں نے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ایڈووکیٹ رئیسہ خان تنولی ڈسٹرکٹ کونسل کی ممبر بھی رہیں۔ علاقے تنول کی محرومیوں اور پسماندگی دورکرنے اور غریب خواتین کی مالی خود مختاری اور بہبود کے لئے مخلصانہ جذبہ رکھتی ہیں۔ایڈوکیٹ رئیسہ خان تنولی نے پیپلز پارٹی کی قیادت بالخصوص صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستان اور پاکستان کی خواتین کے لئے آئینی ، قانونی اور عملی اقدامات کا ذکر کیا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو پسماندہ علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور غریب اور متوسط طبقے کی کی نمائندگی کرنے والے پارٹی ہے انہوں کے کہا کہ پیپلزپارٹی میں عورت کو ہمیشہ احترام کی نگاہ دیکھا جارہا ہے جس سے میں متاثر ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈووکیٹ رائیسہ خان تنولی نے کہا کہ اللہ تعالی کا فضل ہے مجھے دنیاوی ہر وہ آسائیش میسر ہے جو ایک عزت دار گھرانے کو ملنی چائیے میں کسی آسائیش کےحصول کی وجہ سے سیاست میں نہیں آرہی میں صرف اور صرف اپنے علاقہ کی پسماندگی اور محرومیوں کو دور کرنے اپنی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور علاقہ میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ایک جزبہ لیکر مشکل کام کےلئے میدان میں آنے کا ارادہ کیا ہے جو مجھے ان شاءاللہ میرے علاقہ کے نوجوان بھائی بھرپور معاونت کرکے اس چیلنچ کامیابی سے ہمکنار کرینگے جس میں میرے علاقہ کی وہ غریب اور نادار خواتین کو جو دور حاضر میں احساس کمتری کا شکار ہیں انکی بھرپور طریقے سے نمائندگی کرونگی اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شایان شان استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ایڈوکیٹ شیرباز خان تنولی، ایڈوکیٹ تنولی شہزادی بی بی اور دیگر فیملی سربراہان نواب آف پڑھنہ نوابزادہ فیاض احمد خان ،نوابزادہ خرم خان،نوابزاده جهانداد خان ،نواب اف در بند نواب زاده بختیار خان اور نوابزادہ آصف خان بھی موجود تھے۔