ہارون آباد: گلفام جٹ پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے ڈویژنل چیئرمین منتخب
ہارون آباد: پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے انتخابات میں گلفام جٹ ڈویژنل چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ان کی کامیابی پر کارکنوں اور مختلف سماجی و صحافتی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق صدر جناح پریس کلب عادل سلطان , سعود فاروق چغتائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد اور ان کی ٹیم نے گلفام جٹ
کو ڈویژنل چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلفام جٹ کی کامیابی کارکنوں کے اعتماد کا مظہر ہے اور امید ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
عادل سلطان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ گلفام جٹ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق دے۔









