7

سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں۔۔سکھر میںبھی ملک بھر کی طرح سکھر روہڑی سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں عشرہ

سکھرسے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں۔۔سکھر میںبھی ملک بھر کی طرح سکھر روہڑی سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں عشرہ ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوسوں، مجالس عزاء کے انعقاد اور علم پاک لہرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے شہر و نواحی علاقوں میں واقع چھوٹی و بڑی امام بارگاہوں میں بعد نماز مغربین مجالس عزاء منعقد کی جارہی ہے جبکہ ماتمی جلوس بھی برآمد ہورہے ہیں گزشتہ روز نیو تعلقہ آباد سکھر کی ڈینٹر پینٹر کالونی میں واقع مسلم بن عقیل امام بارگاہ میں بھی مجلس عزاء منعقد ہوئی خادمین فرش عزاء سید نثار علی ڈویژن کنوینر عزاداری سکھر ریجن،سید سجاد علی،شاہ ،سید عامر علی ودیگر نے شرکت کی مجلس میں نواسہ رسول سیدنا حسین ابن علی کی اپنے جانثار رفقاء کے ہمراہ دین اسلام کی بقاء کے لئے دی جانیوالی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی جبکہ عطاشی کربلا علمدار باوفا حضرت غازی عباس کی یاد میں علم پاک کی پرچم کشائی بھی کی گئی. اس موقع پر باب الحوائج انجمن کی جانب سے ماتم کیا گیا، سوز خوانی ہوئی، نوحے پڑھیں گئے اور سینہ کوبی بھی کی گئی. اختتام پر دعائے خیر ہوئی دوسری جانب مجلس، علم پاک کی پرچم کشائی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات دکھائی نہیں دیے، جو کہ پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں