*کالونی روڈ میلسی پر ریڑھی مافیا کا راج، دکاندار پریشان، کاروبار تباہ*
میلسی(محمدمختارسولگی) کالونی روڈ میلسی شہر کے دکاندار ریڑھیوں اور تجاوزات کی بھرمار سے شدید پریشان ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹریڈ سنٹر میں قائم کیا گیا ریڑھی بازار غیر فعال ہو چکا ہے، جس کے باعث ریڑھی بان اپنی ریڑھیاں کالونی روڈ پر دکانوں کے عین سامنے کھڑی کر دیتے ہیں
دکانداروں کے مطابق ریڑھیوں کی وجہ سے نہ صرف گاہکوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان کا کاروبار بھی شدید نقصان کا شکار ہے۔ کئی بار انتظامیہ کو شکایات دی گئیں مگر کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا گیا
تاجر برادری نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بازار کو فوری فعال کیا جائے اور کالونی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کروا کر دکانداروں کو ریلیف دیا جائے، تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنا کاروبار کر سکیں۔
—









