6

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چارسدہ میں مختلف آسامیوں کے لیے دو روزہ انٹرویو عمل کامیابی سے مکمل.

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چارسدہ میں مختلف آسامیوں کے لیے دو روزہ انٹرویو عمل کامیابی سے مکمل.

یاد رہے امیدواروں سے متعلقہ شعبوں سے متعلق تکنیکی، پیشہ وارانہ سوالات پوچھے گئے۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی حکومت اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چارسدہ میں ایل ایچ وی (BS-12)، ملیریا ٹیکنیشن (BS-12) اور ای پی آئی ٹیکنیشن (BS-12) کی آسامیوں کے لیے دو روزہ انٹرویو عمل 15 اور 16 جون 2026 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔پہلے روز 11 ایل ایچ ویز، 39 ملیریا ٹیکنیشنز اور 25 ای پی آئی ٹیکنیشن امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے، جبکہ دوسرے روز 66 ای پی آئی ٹیکنیشن امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 141 امیدواروں کا انٹرویو شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی انداز میں مکمل کیا گیا۔انٹرویو پینل میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی ڈاکٹر امین خٹک، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عالمگیر خان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO)، سیکرٹری ہیلتھ کے نامزد نمائندے، ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے نمائندے، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نمائندے شامل تھے۔تمام امیدواروں سے ان کے متعلقہ شعبوں سے متعلق تکنیکی، پیشہ ورانہ اور عملی نوعیت کے سوالات پوچھے گئے۔ امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، تجربہ، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ بہترین اور اہل امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔انٹرویو کے پورے عمل کے دوران شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کو اولین ترجیح دی گئی۔ تمام مراحل کی نگرانی متعلقہ حکومتی اداروں کے نمائندوں کی موجودگی میں کی گئی، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ مزید مضبوط ہوئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد نے انٹرویو پینل کے معزز اراکین، سیکرٹری ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی ہیلتھ کے نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے اس اہم عمل کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چارسدہ کے تمام افسران اور عملے، بالخصوص انتظامی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت، بہترین انتظامات اور بھرپور تعاون کی بدولت دو روزہ انٹرویو عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔امیدواروں نے بھی انٹرویو کے انتظامات، شفاف طریقہ کار اور میرٹ کی بالادستی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت چارسدہ کی کاوشوں کو سراہا۔محکمہ صحت چارسدہ میرٹ، شفافیت، احتساب اور عوامی خدمت کے اصولوں پر کاربند ہے اور صحت کے نظام کو مزید
مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر حماد کی جانب سے تمام پینل ممبران، ضلعی انتظامیہ، سیکرٹری ہیلتھ، اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ، ڈی جی ہیلتھ آفس کے نمائندگان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چارسدہ کے تمام افسران و ملازمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اس اہم ذمہ داری کو شفاف، منظم اور کامیاب انداز میں مکمل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں