9

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات اور مضرِ صحت گٹکے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر آباد پولیس کی بڑی کامیابی، منشیات اور مضرِ صحت گٹکے کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، لاکھوں روپے مالیت کا مال برآمد، کار سمیت 2 بین الاضلاعی اسمگلر گرفتار۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری گرینڈ کریک ڈاؤن کے دوران تعلقہ پولیس نوابشاہ نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تعلقہ نوابشاہ اور ان کی الرٹ ٹیم نے دورانِ تلاشی ایک مشکوک سفید کرولا کار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی مضرِ صحت منشیات (گٹکا سپاری ‘آداپ’) کے 182 بڑے پیکٹ برآمد کیے گئے۔برآمد شدہ منشیات کا کل وزن 41,860 گرام (تقریباً 42 کلو گرام) تحویل میں لی گئی گاڑی ٹویوٹا کرولا کار (اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی)پولیس نے موقع پر مستعدی دکھاتے ہوئے کار میں سوار 2 بین الاضلاعی اسمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جن کی شناخت *احسان علی مغیری (سکنہ رتو دیرو) جہانزیب بروہی (سکنہ شکارپور) ہوئی ہے۔یہ ملزمان دیگر اضلاع سے منشیات کی یہ بھاری کھیپ نوابشاہ اور گردونواح میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جسے شہید بینظیر آباد پولیس نے ناکام بنا کر ملزمان کے نیٹ ورک کو توڑ دیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تعلقہ تھانے میں سندھ گٹکا اینڈ مین پڑی ایکٹ (Sindh Gutka and Mainpuri Act) کے تحت بھاری دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں