میرپورخاص (شاھد میمن) ضلع کی تمام امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے جہاں علماء کرام اور ذاکرین فلسفہ امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر تفصیل سے بیان کر رہے ہیں امام بارگاہ ابوتراب جرواری چوک میں عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے قبلہ مولانا سید ضیاء حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت ان کا انداز فکر اور طرز عمل ہمیں بتاتا ہے کہ ان کی جنگ انسانیت کی نجات کے لیے تھی وہ انسانیت کے امام تھے حضرت امام حسین علیہ السلام اتحاد بین المسلمین کا مرکزی کردار ہیں امام حسین علیہ السلام کی یاد منانے کا سب سے بڑا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ فکر حسینی سے آگاہ ہو کر شاہ کربلا کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی جائے حضرت امام حسین علیہ السلام نے جس عظیم مقصد کی خاطر اپنی اپنے اہل خاندان اور اپنے عزیز ترین ساتھیوں کی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ مقصد کتنا مقدس اور کتنا ارفع و اعلٰی ہو گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]