میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے ورکرز نے کنٹریکٹر کمپنی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ ورکرز کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں کمپنی انتظامیہ کے خلاف متعدد شکایات سامنے لائی گئی ہیں۔ورکرز کا کہنا ہے کہ انہیں بروقت تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں، تنخواہوں میں بلاجواز کٹوتیاں کی جاتی ہیں اور کمپنی میں مبینہ طور پر رشوت ستانی کا ماحول قائم ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان سے مقررہ اوقات کار سے زائد ڈیوٹی لی جاتی ہے جبکہ بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جاتیں۔جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اعلان کردہ 10 ہزار روپے بونس بھی انہیں تاحال ادا نہیں کیا گیا، جس پر ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ستھرا پنجاب پروگرام کے فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ یہی رویہ برقرار رہا تو پروگرام کے مقاصد متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے، الزامات کی شفاف تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب خبر کمپنی انتظامیہ کا مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]