خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اپنے حلقہ کے نمائندہ عوامی وفد کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
اس موقع پر راجہ محمد رضوان، ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی، ملک الفت حسین، راجہ محمد دلاور کامران، ملک محمد عمران اور دیگر معززینِ علاقہ نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کا پرتپاک استقبال کیا اور مختلف عوامی، سماجی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پربیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے ہمراہ ایڈووکیٹ ملک فاروق کلو اور ملک خالد امیر کلاسیکی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علاقہ کی ترقی، عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر گفتگو کی گئی۔
بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے بزرگوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ ہی حقیقی سیاست کا حسن ہے اور اسی جذبے کے تحت وہ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل اور تجاویز سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔
ملاقات میں شریک معززین نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی عوامی خدمات، سیاسی بصیرت اور علاقہ کی ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
میرپورخاص (شاھدمیمن) روٹری کلب میرپورخاص گریٹر ڈسٹرکٹ 3271 اور ادارہ دستک کے زیر اہتمام
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سرگودھا میڈیکل کالج
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے اپنے حلقہ کے نمائندہ عوامی وفد کے ساتھ خصوصی نشست کی۔
*وزیراعلیٰ سندھ ذرا دیکھ اِدھر* *تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر چوہدری آدرش جٹ کو مبارکباد دینے کا