میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر چوہدری آدرش جٹ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی پینل سے وائس چیئرمین محمد قیصر، سیکرٹری طارق بلال بھٹہ اور جوائنٹ سیکرٹری راؤ محسن کے الیکشن میں منتخب ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر میپکو ڈویژن میلسی کے ایکسیئن انجینئر چوہدری اکرم جاوید جٹ، ایس ڈی او مہر نعیم اختر، آر او مبشر، چیئرمین عمران بشیر، آر او اکاؤنٹنٹ یسین کھمان، ریٹائرڈ فوجی ظفر، شاہد جتالہ، طاہر عباس، عقیل سراج، ارشد اور دیگر ملازمین، دوست احباب اور معززینِ علاقہ نے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی۔مبارکباد دینے والوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری آدرش جٹ اور ان کی ٹیم اپنی صلاحیتوں، دیانتداری اور قائدانہ اوصاف کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے اور علاقے کی ترقی و فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ اس خوشی کے موقع پر شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ نیک تمناؤں اور کامیابیوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کو ان کی عوامی مقبولیت، بہترین خدمات اور ساتھیوں کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]